چین کی ترقی نے چیلنجز نہیں بلکہ دنیا کے لیے مواقع لائے ہیں، برازیلین میڈیا

2022/07/19 15:17:46
شیئر:

برازیلین میگزین نے 4 جولائی کو خبر دی ہے کہ چین کی ترقی نے چیلنجز نہیں بلکہ دنیا کے لیے مواقع لائے ہیں۔ چین کے خیال میں ترقی دنیا کے بہت سے مسائل کو حل کرنے کی کلید ہے۔ اس مقصد کے لیے چین "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دیتا ہے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر پر عالمی اتفاق رائے کو وسعت دینے کے لیے "عالمی ترقیاتی اقدام" کی تجویز پیش کرتا ہے۔ دنیا کو چین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ خود نیٹو ہے جو عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ افغانستان سے عراق تک، لیبیا سے شام تک، نیٹو کی فوجی سرگرمیوں نے لاتعداد جانیں ضائع کیں اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔