امریکہ کو شام کے قومی وسائل کو لوٹنا فوری طور پر بند کرنا چاہیے اور شامی عوام کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں، چینی وزارت خارجہ

2022/07/20 16:48:35
شیئر:

بیس جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے رسمی پریس کانفرنس کی صدارت کی۔ کچھ صحافیوں نے سوال پوچھا کہ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ شام کے تیل کے کنوؤں سے تیل چوری کرکے شمالی عراق بھیج دیا ہے۔ یہ رواں ماہ اس نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس سے شام کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اس حوالے سے چین کا تبصرہ کیا ہے؟
وانگ وین بین نے کہا کہ میں نے متعلقہ رپورٹس کو دیکھا ہے کہ امریکہ کے اقدامات ڈکیتی ہیں۔امریکہ کو شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیئے، شامی عوام کے مطالبات کا جواب دینا چاہئے، شام پرعائد یکطرفہ پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہئے، شام کے قومی وسائل کو لوٹنا فوری طور پر بند کرنا چاہئے اور شامی عوام کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔