ٹوکیو، جاپان میں "بدھ بھکشو جیان جین کے کانسی کے مجسمے" کی رونمائی

2022/07/20 15:48:47
شیئر:

20 جولائی کو جاپان کے شہر ٹوکیو کے یونو اینسی  پارک میں چین کے مشہور مجسمہ ساز  وو  وے شان کا تخلیق کردہ مجسمہ "بدھ بھکشو  جیان جین " کی رونمائی کی  تقریب منعقد ہوئی ۔
1200 سال سے زیادہ عرصہ پہلے، چین میں تھانگ  شاہی خاندان کے عہد کے ایک نامور بدھ بھکشو جیان جین مشکلات اور خطرات  پر قابو پا کر  753 عیسوی میں جاپان پہنچے ۔انہوں  نے نہ صرف جاپان میں  بدھ مت کو فروغ دیا بلکہ جاپان میں خوشحال تھانگ شاہی خاندان کی ثقافت کو بھی متعارف کروایا جس کی وجہ سے انہیں دونوں ملکوں کے عوام  کی ابدی تعریف اور پذیرائی حاصل ہوئی۔