دوسری کنزیومر ایکسپو میں دنیا بھر کے 61 ممالک اور خطوں کی 1000 سے زائد کمپنیاں شامل ہوں گی

2022/07/20 16:47:10
شیئر:

20 جولائی کو نائب وزیر تجارت شنگ چھیو  پھنگ نے 2022 چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو کا تعارف پیش کروایا۔اطلاعات کے مطابق  اب تک دنیا بھر کے 61 ممالک اور خطوں سے 1,000 سے زائد کمپنیاں نمائش میں شامل ہو رہی  ہیں۔ اس  کنزیومر ایکسپو  کے دوران آن لائن اور آف لائن کے طریقوں سے 100 سے زیادہ مارکیٹنگ  سرگرمیوں جیسے پروکیورمنٹ ڈاکنگ، گفت و شنید اور دستخط کی تقریب اور  پروموشن  وغیرہ کا انعقاد کیا جائےگا۔