چین کی غیر ملکی امداد دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور سیاسی شرائط سے منسلک نہیں، چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی

2022/07/22 16:14:45
شیئر:

21 جولائی کو  چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی اور وزارت تجارت  کے زیر اہتمام  "سن شائن فورم آن انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن" بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے انچارج متعلقہ اہلکار نے کہا کہ گزشتہ 73 سالوں میں چین نے ہمیشہ غیر ملکی امداد کو بہت اہمیت دی ہے، بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ چین کی غیر ملکی امداد دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی سیاسی شرائط منسلک کرتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین نے ایک عرصے سے بیرونی ممالک کو خوراک کی امداد  فراہم کی ہے۔ حال ہی میں، چین  نے افغانستان، سری لنکا اور یوگنڈا سمیت 20 سے زیادہ ممالک کو ہنگامی خوراک کی امداد فراہم کی ہے۔ چین  نے زرعی مراکز قائم کر کے، ہائبرڈ چاول اور دیگر تکنیکی مدد کے طریقوں کو فروغ دے کر، اور  زرعی ہنر کی تربیت کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کے لیے "پیٹ بھرنے "  کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں۔