دوسری کنزیومر ایکسپو میں1,100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت

2022/07/26 09:51:35
شیئر:

پچیس تاریخ کو چین کے دوسرے بین الاقوامی کنزیومر گڈز میلے کا ہائیکو،  صوبہ ہینان میں آغاز ہوا۔ اس سال کنزیومر ایکسپو میں، نمائش کنندگان نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ کنزیومر ایکسپو کے پلیٹ فارم کے ذریعے، مزید چینی اور غیر ملکی کمپنیاں چینی مارکیٹ کے مواقع کا اشتراک کریں گی اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے ترقی کی نئی تحریک فراہم کریں گی۔
اس سال کی کنزیومر ایکسپو نے اندرون و بیرون ملک سے 1,100 سے زیادہ نمائش کنندگان کو راغب کیا۔ اس کنزیومر ایکسپو کے اعزازی مہمان ملک کے طور پر، فرانس اس بار 50 کمپنیوں اور 244 برانڈز کی سپر لائن اپ لے کر آیا۔
 فرانس بزنس انویسٹ چائنا ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاویل شاٹہ رولز نے کہا کہ  فرانسیسی کمپنیوں نے چین کی بڑے پیمانے پر صارفی منڈی، متنوع صارفین کی طلب اور ہینان فری ٹریڈ پورٹ کے افتتاح کے منافع میں مضبوط دلچسپی ظاہر کی ہے۔