چینی وزیر خارجہ وانگ ای وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے

2022/07/26 18:27:58
شیئر:

اطلاعات کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای وسط ایشیا کے تین ممالک ، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے 26 جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان تینوں ،چین کے ہمسایہ دوست ممالک اور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔اس سال چین اور تینوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ، ایس سی او کے چارٹر پر دستخط کی 20ویں سالگرہ اور رکن ممالک کے درمیان اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کی 15 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ وانگ ای کا موجودہ دورہ، چین اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو جاری رکھے گا، "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو مزید گہرا کرے گااور ایک مزید قریبی چین-وسط ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دے گا۔
ترجمان نے کہا کہ اس دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ تینوں ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سمیت دیگر سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے ۔