امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک روس یوکرین مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،روسی وزیر خارجہ

2022/07/27 10:06:17
شیئر:

چھبیس جولائی کو  روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے، جو یوگنڈا کے دورے پر تھے، میڈیا کو بتایا کہ روس یوکرین میں روس کی خصوصی فوجی کارروائیوں کو ختم کرنے کے لیے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے، لیکن کچھ مغربی ممالک جیسے کہ امریکہ اور برطانیہ روس اور یوکرین کے مذاکراتی عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ جب سے روس اور یوکرین نے ترکی کے شہر استنبول میں مذاکرات کیے ہیں، دونوں فریقوں کے درمیان مزید بات چیت نہیں ہوئی۔
مارچ کے آخر میں، دونوں فریقین نے استنبول میں آمنے سامنے مذاکرات کیے اور مثبت پیش رفت حاصل کی۔روسی فریق نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور چرنیکوف میں فوجی کارروائیوں میں نمایاں کمی کرنے کا وعدہ کیا، اور یوکرین نےبین الاقوامی سلامتی کی ضمانت کے تحت  ایک غیر جانبدار پوزیشن قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس کے بعدسے امن مذاکرات  تعطل کا شکار رہے ہیں.
تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ اگرچہ بین الاقوامی برادری عام طور پر روس اور یوکرین کی حمایت کرتی ہے تاکہ مسئلے کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جا سکے، لیکن امریکہ اور اس کے بعض مغربی اتحادی یوکرین کی فوجی امداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ان اقدامات سے بلاشبہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکراتی عمل میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔