پانچواں گلوبل ایگریکلچرل اکنامکس فورم برازیل میں منعقد ہوا، جس میں خوراک کی حفاظت کے عالمی مسائل پر توجہ دی گئی

2022/07/27 10:54:08
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق26 جولائی کو  دو روزہ گلوبل ایگریکلچرل اکنامکس فورم برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو میں اختتام پذیر ہوا۔
یہ فورم دنیا کی معروف زرعی کاروباری کانفرنسوں میں سے ایک ہے اور ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ اس سال کے فورم کا موضوع خوراک کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی ہے۔ برازیل اور کئی ممالک سے تقریباً 100  سے زائد متعلقہ شخصیات  نے مستقبل میں عالمی آبادی کے لیے وافر خوراک فراہم کرنے اور زرعی ترقی کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات چیت کی  اور  زرعی پیداواری سلسلے  کی  پائیدار ترقی کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔