امریکی حکام کی جانب سےچین - سری لنکا تعاون کی ساکھ خراب کرنےکے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا جواب

2022/07/28 19:22:50
شیئر:

امریکی حکام کی جانب سے چین- سری لنکا تعاون کی ساکھ خراب کرنے والے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 28 جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ، دوسرے ممالک کو مورد الزام ٹھہرانے، بدنام کرنے اور جیو پولیٹیکل گیمز میں ملوث ہونے کے ہر موقع کو استعمال کرنے کی بجائے امریکہ، موجودہ مشکلات سے نمٹنے، قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے حصول میں سری لنکا کی مخلصانہ مدد کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے منتظم بوئیر نے  کہا کہ چین نے سری لنکا کو گزشتہ 20 سالوں میں غیر ضروری بنیادی تنصیبات کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے بلند شرحِ سود پر  غیر شفاف قرضے فراہم کیے ہیں؛ چین کو دوسرے قرض دہندگان کے ساتھ مل کر شفاف اور منصفانہ طریقے سے سری لنکا کو قرض سے نجات دلانے کے لیے کام کرنا چاہیئے۔ اس حوالے سے چینی ترجمان نے کہا کہ چین سری لنکا کےدرمیان طویل عرصے سے جاری عملی تعاون کی قیادت ہمیشہ سری لنکا نےہی  کی ہے،جس پر سائنسی منصوبہ بندی اور تفصیلی تجزیے  کیے جانے کے بعد کسی بھی قسم کی سیاسی شرائط کے بغیرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اس تعاون  سے سری لنکا کی اقتصادی ترقی میں مدد فراہم کی گئی اور سری لنکا کے عوام کو  فوائدبھی پہنچے ہیں۔