چین اپنے اصولوں کی بنیاد پر چین -امریکہ فوجی تعلقات کو فروغ دے گا،چینی وزارت دفاع

2022/07/28 16:59:20
شیئر:

اٹھائیس جولائی کو چینی وزارت دفاع کی پریس کانفرنس میں، وزارت دفاع کے انفارمیشن بیورو کے ڈائریکٹراور ترجمان کرنل وؤ جیان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل، مرکزی فوجی کمیشن کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے چیف آف اسٹاف لی زو چینگ نے، امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ملے کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی تھی ۔ فریقین نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال، چین اور امریکہ کی فوجوں کے درمیان تعلقات،تائیوان کے معاملے اوربحری و فضائی فوجی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات کی مستحکم ترقی کو برقرار رکھنےاور تنازعات وتصادم سے بچنے کے بارے میں اہم اتفاق رائےکا حصول ہوا۔یہ ایک واضح، گہرائی اور تعمیری اسٹریٹجک  بات چیت تھی۔
چین اور امریکہ کے  فوجی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں۔چین دونوں افواج  کے درمیان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے لیکن تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں چین کے اصول ہیں، چین کی خودمختاری، وقار اور مرکزی مفادات کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق  حال ہی میں میڈرڈ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں ایک نئی  سٹریجک تصورات سے متعلق دستاویز جاری کی گئی۔دستاویز میں پہلی بار چین کا ذکر کیا گیا، چین کو "نیٹو کے لیے ایک  چیلنج" کہا گیااور چین کی دفاعی تعمیر پر تنقید کی گئی۔ اس حوالے سے کرنل وؤ جیان نے کہا کہ نیٹو کی یہ دستاویز سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ بتاتی ہے اور تصادم کو ہوا دیتی ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔