اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روس یوکرین تنازع کے خاتمے کے حوالے سے مایوس

2022/07/30 17:31:24
شیئر:

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے امور سیاست اور تحفظ امن ، روزمیری اے ڈی کارلو نے انتیس تاریخ کو روس یوکرین تنازع کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ خوارک کے حوالے سے معاہدہ حوصلہ افزا ہے لیکن تنازع کے خاتمے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تنازع کے دنیا پر مرتب ہونے والے اثرات بہت نمایاں ہیں۔یہ تنازع جتنی دیر تک جاری رہے گا، اس کے نتائج  اُسی قدر مزید واضع ہوں گے ،بالخصوص جب موسم سرما بھی قریب آ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ خوراک اور کھاد کے حوالے سے حوصلہ کن پیش رفت سامنے آ چکی ہے تاہم سفارتی کوششوں کے ذریعے جنگ کے خاتمے سے متعلق صورتحال بدستور امید افزا نہیں ہے۔ 


یاد رہے کہ روس اور یوکرین نے بائیس تاریخ کو بحیرہ اسود کی بندرگاہ سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے حوالے سے ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ الگ الگ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے مطابق استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ مرکز قائم کیا جائے گا  اور خوراک کی ترسیل کو محفوظ بنایا جائے گا۔ روس اور یوکرین نے زرعی مصنوعات لے جانے والے جہازوں پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔