چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان کا نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر شدید ردعمل

2022/08/03 00:30:02
شیئر:

دو تاریخ کو  امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر  نینسی  پیلوسی نے چین کے علاقے  تائیوان کا دورہ کیا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان  نے ایک بیان میں کہا کہ چین اس کی سخت مذمت  اور مخالفت کرتا ہے۔ چین مذکورہ دورہ  تائیوان کے سنگین نتائج سے بار ہا خبردار کر چکا ہے ، لیکن پیلوسی  نے اس کو نظر انداز کرتے ہوئے  اشتعال انگیزی کی ہے اور بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔  اس اقدام سے ون چائنا اصول اور چین امریکہ  تین مشترکہ اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے  اور چین امریکہ تعلقات کی  سیاسی بنیاد اور دونوں ممالک کے عسکری تعلقات  کو سنگین نقصان پہنچایا گیا ہے ۔حالیہ   امریکی اقدام نے تائیوان  کے علیحدگی  پسندوں کو  غلط  پیغام  دیا ہے ، جس نے  آبنائےتائیوان کی صورتحال میں تناؤ کو مزید بڑھاوا دیا ہے ۔ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ  نے پیلوسی کے دورہ تائیوان پر اصرار کیا ہے ۔ یہ ایک انتہائی خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت  کے بھر پور دفاع کے لئے فوجی کارروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کرے گی ، اور بیرونی قوتوں کی مداخلت اور تائیوان کے علیحدگی پسندوں  کو بھرپور شکست سے دوچار کرے  گی۔