چین، برکس میں رکنیت کے توسیعی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ

2022/08/04 12:25:04
شیئر:

تین اگست کومنعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ رواں سال برکس کے سربراہ ملک کے طور پر، چین برکس میں رکنیت کے توسیعی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور "برکس پلس" تعاون کو بھی  وسعت دے گا۔ اطلاعات کے مطابق الجزائر کے صدر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ الجزائر برکس ممالک میں شامل ہوسکتا ہے اور الجزائر متعلقہ شرائط پرکافی حد تک  پورا بھی اترتا ہے۔ حوا چھونگ اینگ نے کہا کہ الجزائر سمیت کئی ممالک نےحالیہ برسوں میں  برکس میں شمولیت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ جون کے آخر میں منعقدہ  برکس  کی14 ویں سربراہی کانفرنس میں، پانچ ممالک کے رہنماؤں نے توسیع کے معیار اور طریقہ کار پر بحث کی متفقہ طور پر حمایت کی تھی۔ چین رکنیت میں توسیع کے عمل کو مستقل طور پر آگے بڑھانے کے لیے برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ہوا چھون اینگ نے کہا کہ آج کے دور میں وبا، تبدیلیوں اور پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، برکس ممالک کو دیگر ابھرتی ہوئی منڈیوں والے ممالک اور ترقی پزیر ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ مشکلات اور چیلنجز پر قابو پایا جا سکے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا حصول ممکن ہوسکے۔