پیلوسی کے دورہ تائیوان کے تمام تر نتائج امریکہ کو بھگتنا ہوں گے ،چینی وزارت خارجہ

2022/08/04 19:11:58
شیئر:

چار تاریخ کو  چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں چین کی شروع کردہ فوجی مشقوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ فوجی مشقوں کی تفصیلات سے چینی افواج ہی آگاہ کر سکتی ہے۔ چین نے بارہا پیلوسی کے دورہ تائَیوان کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس سے ون چائنا اصول کی شدید خلاف ورزی ہو گی، چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ چین ردعمل میں مضبوط اقدامات کرے گا جس کے تمام تر نتائج امریکہ کو بھگتنا ہوں گے۔

ہوا چھون اینگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تائیوان چین کا ایک حصہ ہے ، جو ناقابل تقسم ہے۔چینی افواج کی جانب سے جزیرہ تائیوان کے ارد گرد سمندری علاقوں میں فوجی مشقیں ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے لازمی اور مناسب اقدام ہے۔چین کے متعلقہ اداروں نے پہلے ہی حفاظتی ہدایات اور نیویگیشن انتباہات جاری کی ہیں۔چین کا اقدام بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طرز عمل کے عین مطابق ہے۔