شمسی اصلاح " لی چھیو " سے متعلق روایات

2022/08/05 17:06:48
شیئر:

چوبیس شمسی اصطلاحات میں  " لی چھیو " موسم خزاں کا آغاز ہے ۔ اس موسم میں تیار شدہ فصلوں  کی کٹائی شروع ہو جاتی ہے ،  اور لوگوں میں فصل کی کٹائی کا جشن منانے کا رواج  ہے ۔ 

 شمالی اور جنوبی چین کے متعدد علاقوں میں" لی چھیو "  کے دن تربوز ضرور کھایا جاتا ہے ، کیونکہ تربوز کھانے سے گرمی کا احساس کم ہو سکتا ہے ۔ صوبہ  زی جیانگ کے شہر ہانگ زو میں اس روز آڑو کھانے کا رواج ہے۔ آڑو کھانے کے بعد  لوگ آڑو کی گھٹلیاں محفوظ رکھتے ہیں اور  سال کے اختتامی دن میں انہیں چولہے میں پھینکا جاتا ہے ۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس عمل سے سال بھر  طاعون سے بچا جائے گا۔  موسم خزاں میں کسان کھیتوں میں فصلوں کو خشک کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔