چین کی جانب سے امریکہ کے روس مخالف اقدامات کی مخالفت

2022/08/05 17:01:01
شیئر:

 

اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے حال ہی میں ایک قرارداد منظور کی جس میں روس کو "دہشت گردی کی سرپرست ریاست" قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پانچ تاریخ کو یومیہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دنیا  جانتی ہے کہ امریکہ ہمیشہ اخلاقیات کی آڑ میں اپنی منشاء کے مطابق دوسرے ممالک پر لیبل لگانے کا خواہش مند رہا ہے ۔ امریکہ دوسرے ممالک کو دبانے اور ان پر قابو پانے کے لیے ہر قسم کے غلط الزامات کا استعمال کرتے ہوئے، تسلط پسندی، بالادستی اور غنڈہ گردی میں ملوث ہے۔ روس دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم قوت ہے اور اس نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔یہ امریکہ کی بدنیتی پر مبنی بہتان تراشیوں سے تبدیل نہیں ہو گا۔