بہت سے ممالک کی حکومتوں کی طرف سے ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی تصدیق

2022/08/07 16:10:45
شیئر:

حال ہی میں، بہت سے ممالک کی حکومتوں نے مختلف طریقوں سے انصاف کے لیے آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے، "تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں" کے لیے امریکہ کی حمایت کی مخالفت کی، اور ایک چین کے اصول  کی مضبوطی سے پاسداری کا اعادہ کیا۔

مصری صدر عبدالفتح السیسی نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ تائیوان کے معاملے پر مصر کی پالیسی مستقل اور مستحکم ہے۔ مصر ون چائنا پالیسی پر کاربند ہے اور اس کا خیال ہے کہ یہ عالمی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سازگار ہے۔
نیپالی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ نیپال ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیپال اور چین نے ہمیشہ قومی اقتدار اعلیٰ ، علاقائی سالمیت اور آزادی کے تحفظ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
اس کے علاوہ جمہوریہ وسطی افریقہ ، استوائی گنی، سربیا، لائبیریا، کینیا، فلپائن، عراق، بنگلہ دیش، مڈغاسکر، اردن، کیمرون، گنی، برکینا فاسو، غرناطہ، سیرالیون اور دیگر ممالک نے بھی مختلف طریقوں سے ون چائنا پالیسی  پر عمل پیرا رہنے  اور قومی اقتداراعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔