اقوام متحدہ میں افریقہ میں صلاحیت کی تعمیر پر کھلی بحث

2022/08/09 16:25:44
شیئر:

8 اگست کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے "افریقہ میں امن اور سلامتی: دیرپا امن کے لیے صلاحیت کی تعمیر کو مضبوط بنانا" پر ایک کھلی بحث کا انعقاد کیا گیا۔ چینی نمائندے نے اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ افریقہ کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں مدد کرے۔چین افریقہ میں دیرپا امن اور ترقی کے حصول کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایک غیر منصفانہ اور غیر معقول بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی نظام اور مختلف عالمی بحرانوں اور خطرات کے پیش نظر، افریقی ممالک ایک طویل عرصے سے غیر فعال طور پر اجتماعی نقصان کا شکار ہیں، اور یہاں تک کہ ماورائے علاقائی جغرافیائی سیاسی تنازعات کا  شکار بن چکے ہیں۔ جب بین الاقوامی برادری افریقہ کی مدد کرتی ہے تو اسے افریقی حکومتوں کا احترام کرنا چاہیے اور ان پر اعتماد کرنا چاہیے۔ پیشگی سیاسی شرائط کو امداد کے ساتھ منسلک نہیں کیا جانا  چاہیے اور نہ ہی افریقی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جانی چاہیے۔ چین افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی پائیدار سلامتی کے تصور پر عمل کرنے، اقوام متحدہ کے ساتھ بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرنے، بین الاقوامی  انصاف کے تحفظ اور اس کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ افریقہ میں پائیدار امن اور سلامتی کو فروغ دیا جا سکے۔