ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق امریکہ فوری سیاسی فیصلہ کرئے ،چینی مندوب

2022/08/09 10:55:05
شیئر:

ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے  مذاکرات پانچ ماہ کے تعطل کے بعد حال ہی میں ویانا میں دوبارہ شروع ہوئے ہیں ۔ مذاکرات میں شریک چینی نمائندے اور اقوام متحدہ کے ویانا دفتر میں چین کے مستقل نمائندے وانگ چھون نے آٹھ تاریخ کو میڈیا بات چیت میں کہا کہ مذکورہ مذاکرات کے حوالے سے یہ قیمتی موقع ہے اور امید ہے کہ امریکہ فوری طور پر سیاسی فیصلہ کرے گا اورمذاکرات  میں کسی سمجھوتے پر زور دے گا۔ 
وانگ چھون نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی سے بھرپور عیاں ہوتا ہے کہ بات چیت  اختلافات سے نمٹنے کا واحد درست راستہ ہے ۔ وانگ چھون نے نشاندہی کی کہ امریکہ نے حالیہ عرصے میں ایران  کے خلاف خطرات کو بڑھایا ہے، اور چین سمیت کئی  دیگر اداروں پر بھی نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔اس سے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں ملے گی بلکہ  صورتحال مزید خراب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ حالیہ ایرانی جوہری بحران  کا آغاز کنندہ ہے ۔ امریکہ کو  موجودہ  صورت حال کے تناظر میں مخلصانہ طور پر اپنی  سیاسی سرگرمیاں بالائے طاق رکھتے ہوئے عدم پھیلاؤ کے معاملے پر  "دوہرے معیارات" کو ترک کرنا چاہیے اور فوری طور پر ایک سیاسی فیصلہ کرنا چاہیے تاکہ  امریکہ اور ایران کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا سکیں ۔