چین کا ترقی پزیر ممالک کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو فروغ دینے پر زور

2022/08/10 11:25:15
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے چانگ جون نے 9  تاریخ کو سلامتی کونسل میں انسداد  دہشت گردی اور امن و سلامتی کے موضوع پر منعقدہ کھلے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے عالمی دہشت گردی  کی موئثر  حوصلہ شکنی اور اس کے خطرے پر  قابو پانے کے حوالے سے چین کے موقف کی وضاحت کی۔ 
چانگ جون نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کی تخصیص  ، ذاتی مفادات کے حصول کے لیے دہشت گرد تنظیموں سے اظہار ہمدردی کرنا حتیٰ کہ ان کا استعمال کرنا، اورانہیں آلہ کار بنانا انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی تعاون کی افادیت کو سنگین طور پرکمزور کرتا ہے۔
چانگ جون نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔   انسداد دہشت گردی کے نام پر فوجی مداخلت  دوسرے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس سے بڑی تباہی ہو گی، بے گناہ شہریوں کو نقصان پہنچے گا یہاں تک کہ دہشت گرد قوتوں کو پروان چڑھنے اورپھلنےپھولنے  کے لیے مناسب ماحول فراہم ہو گا۔
چانگ  جون نے کہا کہ چین دہشت گردی کے شکار صف اول کے ممالک جیسے کہ افریقہ اور وسطی ایشیاء کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا تاکہ عملی اقدامات کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے اور دہشت گردی کے خطرات کا مؤثر جواب دینے اور علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔