تائیوان جزیرے کے ارد گرد سمندری اور فضائی حدود میں چینی فوج کے زیر اہتمام مشترکہ فوجی کارروائیوں کے بارے میں صحافیوں کے ساتھ وزارت قومی دفاع کے ترجمان کی بات چیت

2022/08/10 19:53:47
شیئر:

 

تائیوان جزیرے کے ارد گرد سمندری اور فضائی حدود میں چینی فوج کے زیر اہتمام مشترکہ فوجی کارروائیوں کے بارے میں صحافیوں کے  ساتھ  بات کرتےہوئے چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان تھین کھہ فی نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی نے  جو فوجی کاروائیوں کا  سلسلہ منظم کیا، بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت اور اشتعال انگیزی کرنے والی "تائیوان کی  علیحدگی پسند قوتوں"  کے  خلاف  منصفانہ کارروائی ہے اور چین کے قومی اقتدار اعلیٰ  اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ضروری اور جائز  اقدام ہے۔ موجودہ فوجی کارروائیاں ملکی قانون، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق فوجی کارروائیاں ہیں جو کھلی، شفاف اور پیشہ ورانہ ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی  نے دورہ  تائیوان کے ذریعے چین کے بنیادی مفادات کو کھلم کھلا چیلنج کیا  اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو سنگین طور پر نقصان پہنچایا۔ تائیوان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے، ہم سب سے زیادہ خلوص اور بہترین کوششوں کے ساتھ پرامن اتحاد کے امکانات کے لیے کوشاں ہیں، لیکن چینی پیپلز لبریشن آرمی کسی بھی صورت "تائیوان کی علیحدگی پسندوں"اور بیرونی قوتوں کی  مداخلت کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑے گی۔