امریکہ کی عالمی اقتصادی بحالی اور جدید ترقی میں رخنہ اندازی

2022/08/10 10:18:45
شیئر:

امریکہ کی جانب سے "چِپس اینڈ سائنس ایکٹ" کا مقصد چپس کے شعبے میں امریکی مفادات کو بڑھانا ہے۔ یہ اقدام اس شعبے میں چین سمیت امریکی تشویش کا باعث بننے والے کسی بھی ملک کے ساتھ غیر منصفانہ مسابقت، سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں عالمی جغرافیائی سیاسی مسابقت کو تیز کرے گا اور عالمی اقتصادی بحالی اور جدید ترقی میں رکاوٹ پیدا کرے گا.
مذکورہ ایکٹ کے تحت  امریکہ ملک میں گھریلو چپ صنعت کو بھاری سبسڈی فراہم کرنے اور حوصلہ افزائی کے لیے سیمی کنڈکٹر اور آلات کی تیاری کے لیے سرمایہ کاری ٹیکس کریڈٹ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا ایک سلسلہ اپنائے گا تاکہ کمپنیاں ملک میں اپنے کارخانے لگا سکیں۔ یہ ایک  مخصوص صنعتی سبسڈی ہے، جو عالمی تجارتی تنظیم کے غیر امتیازی اصول سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ دوسری جانب، یہ ایکٹ کچھ ممالک کو کلیدی اہداف کے طور پر شناخت کرتا ہے۔ یہ ضوابط عالمی مسابقت میں کچھ ممالک کے کاروباری اداروں کی منصفانہ شرکت کو محدود کرتے ہیں اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے معاشی بحالی اور اختراعی ترقی پر منفی اثر پڑتا ہے۔
 چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ اور چائنا چیمبر آف انٹرنیشنل کامرس فعال طور پر صحت مندانہ، شفاف اور منصفانہ بین الاقوامی مسابقت کو فروغ دیتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔