چینی صدر کا بنیادی سطح پر کام کرنے والے ہیروز کے نام جوابی خط

2022/08/14 15:43:03
شیئر:

تیرہ اگست کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے مشرقی چین کے صوبے آنہوئی کے ہوانگ شان پہاڑ ی علاقے میں   بنیادی سطح کی خدمات فراہم کرنے والے ہیروز لی پھے شنگ اور ہو شیاؤچھون کے خط کا جواب دیتے ہوئے  اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مثالی خدمات کو جاری رکھیں گے۔

شی جن پھنگ نے قدرتی مناظر سے مالا مال اس پہاڑی علاقے  کو صاف ستھرا رکھنے اور  یہاں آنے والے مہمانوں کاخوشگوار  استقبال کرنے والے تیرہ سو سال پرانے صنوبر کے درخت کی بہترین دیکھ بھال کرنے پر دونوں ہیروز کی دیرینہ اور پر خلوص  کوششوں کو  بے حد سراہا۔

چین 2008 سے بنیادی  سطح  پرکام کرنے والے ہیروز کو "گڈ  سماریٹنز آف چائنا " کا اعزاز دیتا آرہا ہے ۔ لی پھے شنگ اور ہو شیاؤچھون  بالترتیب 2012 اور 2021 میں ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں شامل تھے ۔