بائیڈن انتظامیہ کے افغانستان سے انخلاء کا جائزہ لیے جانے کا امکان

2022/08/15 09:30:30
شیئر:

چودہ اگست کو دی  ہل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی  ایوانِ نمائندگان  کی  فارن افیئرز کمیٹی میں  ریپبلکنز کی جانب سے 118 صفحات پر مشتمل وسط مدتی رپورٹ جاری کئے جانے کی توقع ہے۔  اس رپورٹ میں بائیڈن انتظامیہ کے افغانستان سے انخلاء کا جائزہ شامل  ہوگا۔
رپورٹ کا عنوان ہے "اسٹریٹجک ناکامی: افغانستان سے  امریکی انتظامیہ  کے انخلاء کا اندازہ"۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی انخلاء سے قبل منصوبہ بندی  میں کمی کی وجہ سے کئی غلطیاں کی گئیں جنہوں نے انخلا  کے  عمل کو پیچیدہ  بنا  دیا۔ رپورٹ میں تنقید کی گئی ہے کہ اگرچہ فوج نے اس وقت کابل کے طالبان کے ہاتھ میں  جانے کے خطرے کا اندازہ لگالیا تھا، لیکن وہ کابل  ہوائی اڈے پر مہاجرین کی آمد کا  اندازہ لگانے میں ناکام رہی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  ابتدائی طور پر   ائیرپورٹ پر نہایت کم اہلکار تعینات کئے گئے تھے جس کی وجہ سے افرا تفری کے مناظر  سامنے آئے۔
ریپبلکنز نے اپنی رپورٹ میں بائیڈن انتظامیہ کے اہم عہدیداروں کے  سماعت میں پیش ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔