شی جن پھنگ کاصوبہ لیاؤ ننگ کے شہر شن یانگ کا دورہ

2022/08/18 15:08:16
شیئر:

17 اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاؤ ننگ کےشہر شن یانگ میں شین سونگ روبوٹ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ اور موتان رہائشی کمیونٹی  کا  دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے صنعتی اداروں کی سائنسی اور تکنیکی اختراعات ، بنیادی سطح پر  پارٹی کی تعمیر اور کمیونٹی سروسز کی بہتری سمیت  دیگرامور کے بارے میں دریافت کیا اور اہم ہدایات جاری کیں ۔
 شین سونگ روبوٹ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ  2000 میں قائم کی گئی تھی۔بنیادی طور پر یہ ایک ہائی ٹیک انٹرپرائز ہے جس کا خاصہ روبوٹک ٹیکنالوجی  ہے۔ یہ کمپنی مختلف نوعیت کی انٹیلیجنٹ پراڈکٹس اور سروسز  کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔تاحال کمپنی کی مصنوعات، 40 سے زائد ممالک اور خطوں کو برآمد کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ یہ دنیا کی 4000 سے زائد بین الاقوامی کمپنیز  کے لیے صنعتی اپ گریڈنگ کی خدمات بھی  فراہم کرتی ہے۔
موتان کمیونٹی میں 3094 گھرانے آباد ہیں۔مقامی انتظامی کمیٹی نے کمیونٹی کے باسیوں کے ساتھ مل کر اپنی کمیونٹی کو ایک خوشحال گھر  میں ڈھالنے کی پوری کوشش کی ہے جس میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
موتان کمیونٹی کے دورے میں انہوں نے رہائشی ماحول اور تنصیبات کو بہتر بنانے،کمیونٹی کی خدمات کے معیار کو بلند کرنے نیز عمر رسیدہ افراد اور بچوں کی دیکھ بھال کا معیار مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔