سبزہ زار پر مقامی گلہ بانوں کی خدمت کرنے والے ڈاکٹر ما ون ای

2022/08/19 10:48:45
شیئر:

19 اگست ، چین میں ڈاکٹروں کا پانچواں دن ہے۔ شمال مغربی چین کے صوبہ چنگ ھائی کی ہوانگ زی  کاؤنٹی کے پیپلز ہسپتال کے ڈائریکٹر ما ون ای کو 2022 میں "شعبہ طب کے درخشاں ستارے" کے اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا۔
1990 کی دہائی میں،میڈیکل گریجویٹ ما ون ای کو ہوانگ زی کاؤنٹی میں خدمات سرانجام دینے کے لیے بھیجا  گیا۔ اس علاقے کی اوسط بلندی 3,700 میٹر  اور اوسط سالانہ درجہ حرارت  منفی2.4 °سینٹی گریڈ  رہتا ہے۔ما ون ای نے یہاں 27 سال تک بطور ڈاکٹر خدمات سرانجام دیں۔ 
 ما ون ای کی نظر میں، مریض چاہے امیر ہو یا غریب، ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے بے شمار مشکلات پر قابو پایا، خاموشی سے خود کو انسانی خدمت کے لیے وقف کیا، مقامی چرواہوں کو علاج و معالجے کی خدمات فراہم کیں ، اور انہیں درپیش مسائل حل کئے۔ آج، ہوان زی  کاؤنٹی کے  پیپلز ہسپتال کا بنیادی ڈھانچہ کافی حد تک بہتر ہو چکا ہے۔یہاں شدید بیمار مریضوں کا علاج ممکن ہے اور ہر کوئی باآسانی طبی اخراجات برداشت کر سکتا ہے۔
ما ون ای   نے کہا کہ وہ اس سبزہ زار  سے محبت کرتے ہیں اور وہ ساری زندگی مقامی گلہ بانوں  کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔