چین کے نئے توانائی نظام کی عالمی پزیرائی

2022/08/21 16:16:24
شیئر:

بین الاقوامی الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن نےبیس تاریخ کو منعقد ہونے والی  بین الاقوامی معیار سازی کانفرنس2022 میں یہ تجویز پیش کی کہ چین کو نئے پاور سسٹمز  کی کلیدی ٹیکنالوجیز کے لیے دنیا کے اولین بین الاقوامی معیارات فریم ورک کے نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرنی چاہیے، نئے پاور سسٹم کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے،اور شفاف اور کم کاربن توانائی کی تبدیلی کو فروغ دینا چاہیے۔
چین کا نیا پاور سسٹم ہوا، شمسی، جوہری، بایوماس اور توانائی کے دیگر نئے ذرائع پر مبنی ہے۔اس نظام میں توانائی کے متعدد ذرائع ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور پورے معاشرے کے لیے اعلیٰ برقی نظام کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ توانائی کی صاف اور کم کاربن تبدیلی کو فروغ دینے اور "دوہرے کاربن"  اہداف کے حصول میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔