امریکی رائے دہندگان کے تقریباً تین چوتھائی کا ماننا ہے کہ امریکہ غلط سمت میں جا رہا ہے، امریکی سروے

2022/08/22 11:10:57
شیئر:

این بی سی نیوز کی جانب سے 21 اگست کو جاری کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق  تقریباً تین چوتھائی رائے دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ غلط سمت میں جا رہا ہے۔

سروے کے مطابق صرف 21 فیصد رائے دہندگان  کی رائے میں امریکہ کی سمت درست ہے ،جبکہ 74 فیصد کی رائَے اس کے برعکس ہے۔

سروے میں، 48 فی صد رائے دہندگان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بارے میں "قدرےمنفی" یا "انتہائی منفی" جذبات کا اظہار کیا۔