بیجنگ میں چین -جنوبی ایشیا ترقیاتی تعاون کانفرنس کا انعقاد

2022/08/24 11:00:22
شیئر:

23 اگست کو بیجنگ میں چین-جنوبی ایشیا ترقیاتی تعاون کانفرنس منعقد ہوئی۔شرکا نے مشترکہ طور پر بحران اور چیلنجز کا سامناکرنے اور ترقی و تعاون کےمشترکہ فروغ  پر اتفاق کیا۔
کانفرنس کا موضوع "باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانا اور مل کر علاقائی ترقی کو فروغ دینا " تھا۔ کووڈ-۱۹  کی وبا پھوٹنے کے بعد چین نے فوری طور پر جنوبی ایشیا میں انسداد وبا کے ایکشن پلان کا آغاز کیا، جنوبی ایشیا کے لیے ہنگامی سازوسامان محفوظ  کیا، بڑی تعداد میں انسداد وبا سےمتعلقہ سامان اور ویکسین کی 32 ملین سے زیادہ خوراکیں فراہم کیں نیز پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے لیے طبی ٹیمیں بھی بھیجیں۔ چین نے متعلقہ جنوبی ایشیائی ممالک کو روزمرہ ضروریاتِ زندگی  سےمتعلقہ امداد و تعاون فراہم کیا اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں بھی مدد کی۔ساتھ ہی چین نے جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر 2020 کے بعد سےتقریباً 3,800 ہنرمند افراد کی آن لائن  تربیت دی ہے۔

چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈنگ بوچھنگ کے مطابق،چین نے "ساؤتھ-ساؤتھ کوآپریشن اسسٹنس فنڈ" کو "گلوبل ڈویلپمنٹ اینڈ ساؤتھ-ساؤتھ کوآپریشن فنڈ" میں اپ گریڈ کر دیا ہے اور تین بلین امریکی ڈالر کے فنڈ ز کی بنیاد پر مزید ایک بلین کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ،گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سنٹر قائم کیاجائے گا اور عالمی مشترکہ ترقیاتی ایکشن فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا،جو جنوبی ایشیا کی ترقی اور چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔