امریکہ میں زندگی افغانوں کی امیدوں کے برعکس ہے

2022/08/24 16:09:26
شیئر:

یہ ویسا نہیں ہے جیسا کہ اس 23 سالہ لڑکی نے کابل سے نکلتے ہوئے سوچا تھا۔ شیلا،  ان 75000 سے زائد افغانو ں میں سے ایک ہے جنہیں آپریشن "اتحادیوں کو خوش آمدید"  کے تحت پچھلے برس امریکہ لایا گیا تھا، اور وہ اب بھی یہاں اپنے قدم جمانے کی کوشش ہی کر رہے ہیں۔امریکہ میں رہائش کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر  ،یہ  شیلا  کی طرح  یہاں  آنے والے افغانوں کے لئے ایک بنیادی مسئلہ ہے۔
جوزف اعظم جو افغان-امریکہ فاو نڈ یشن کے بورڈ کے چیئرمین ہیں  ان کے خیال میں یہ ایک المیہ ہے۔