چینی وزارت دفاع کا امریکی اور بھارتی اسپیشل فورسز کی مشترکہ جنگی مشقوں کے حوالے سے ردعمل

2022/08/25 19:10:32
شیئر:
25اگست کو چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل تھان کہ فئی نے امریکہ اور بھارت کی اسپیشل فورسز  کی حال ہی میں ہمالیہ کے جنوبی دامن میں مشترکہ جنگی مشقوں اور آئندہ جنگی مشقوں کے منصوبے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ چین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ متعلقہ ممالک کے درمیان فوجی تعاون بالخصوص مشقوں کا مقصد  کوئی تیسرا فریق نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسےعلاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہیے۔
ہم چین بھارت سرحدی معاملے میں کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ امید ہے کہ بھارت دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے اور متعلقہ معاہدوں کی سختی سے پابندی کرے گا، سرحدی مسئلے کو دو طرفہ چینلز کے ذریعے حل کرنے کے اپنے عزم کی پاسداری کرے گا، اور سرحدی علاقے میں امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔