چین میں تمام دیہی باشندوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی

2022/08/26 16:11:25
شیئر:

چین میں گزشتہ دس سالوں میں پینے کے محفوظ پانی کے لیے ہزاروں منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔  پہاڑوں پر  پھیلے ہوئے پائپ لائن نیٹ ورکس نے تمام دیہی لوگوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
چین کے نزدیک دیہی آبادی کو محفوظ پانی کی فراہمی لازم ہے، ایک خوشحال معاشرہ ہرگز غیر محفوظ پانی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔ ماضی کی بنجر اور خشک زمینوں پر پچھلے دس سالوں میں، واٹر پلانٹس اور ذخائر تعمیر کیے گئے ہیں، اور فراہمی آب کی پائپ لائنز ہر جانب پھیلی ہوئی ہیں،اسی باعث دیہی علاقوں میں  پانی کے استعمال کے طریقے میں ایک تاریخی تبدیلی آئی ہے اور چین میں غریب آبادی کے لیے پینے کے  صاف پانی کا مسئلہ جامع طور پر حل کر لیا گیا ہے۔ اس وقت دیہی علاقوں میں نلکے کے ذریعے پانی کی رسائی کی شرح 84 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ کروڑوں کسانوں کو پینے کے صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ، اس نے دیہی احیاء میں بھی ایک محرک قوت کا کردار ادا کیا ہے۔