چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے آفات سے نمٹنے کےامور میں پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا اعلان

2022/08/30 16:30:19
شیئر:

 30 تاریخ کو  وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں حالیہ سیلاب کے حوالے سےترجمان چاو  لی جیان نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد سے چین پاکستان کے آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی حفاظت کے حوالے سے فکر مند رہا ہے۔  آج صبح، چینی فضائیہ نے 3000 خیموں اور دیگر انسانی امدادی سامان کی نقل و حمل کے لیے Y-20 ٹرانسپورٹ طیارہ روانہ کیا۔ چین پاکستان کو  آفات سے نمٹنے کے امور میں امداد فراہم کرتا رہے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے آفت زدہ علاقوں کےافراد سیلاب پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیرِ نو  میں کامیاب ہو جائیں گے۔