چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022 (CIFTIS) اکتیس اگست سے پانچ ستمبر
تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ CIFTIS عالمی سروس ٹریڈ کے میدان میں سب سے بڑا
نمائشی میلہ ہے۔ رواں سال یہ میلہ دسویں بار منعقد ہو رہا ہے جس میں 71 ممالک اور
بین الاقوامی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔CIFTIS سے دس سالوں میں چین کی سروس ٹریڈ کی
تیزی سے ترقی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
پچھلے دس سالوں میں، چین کی سروس انڈسٹری کے
پیمانے میں مسلسل توسیع ہوئی ہے، اور سروس انڈسٹری کی اضافی قدر میں 1.49 گنا اضافہ
ہوا ہے، سروس ٹریڈ کی درآمد اور برآمد نے ایک تیز رفتار ترقی کے رجحان کو برقرار
رکھا ہے، اوسط سالانہ شرح نمو 6.1 فیصد ہے جو کہ عالمی شرح نمو سے 3.1 فیصد
پوائنٹ زیادہ ہے۔چین کی سروس ٹریڈ مسلسل آٹھ سالوں سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔