امریکی حکام چین پر آبنائے تائیوان کی صورت حال پر حد سے زیادہ ردعمل کا الزام لگاتے ہیں،چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

2022/08/31 17:26:01
شیئر:

چین پر آبنائے تائیوان کی صورت حال پر حد سے زیادہ ردعمل کا الزام لگانے والے امریکی حکام کے متعلقہ ریمارکس کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے 31 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آبنائے تائیوان میں موجودہ صورت حال کی وجہ اور اس حوالے سے درست اور غلط ایک نظر میں واضح ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے چیف نائب ترجمان نے آبنائے تائیوان کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا ردعمل حد سے زیادہ اور اشتعال انگیز تھا جب کہ امریکہ کا ردعمل نپاتلا اور ذمہ دارانہ تھا۔ اس سلسلے میں، چاؤ لی جیان نے نشاندہی کی: "امریکہ نے پہلے اشتعال انگیزی کی، اور چین کے جائز جوابی اقدامات بعد میں آئے، جو کہ معقول، قانونی، ضروری اور مناسب تھے۔ امریکہ نے ایک چین کے اصول  کی خلاف ورزی کی، چین کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا، اور  چین پر حد سے زیادہ رد عمل کا الزام لگایا۔امریکہ بحری جہاز رانی کی آزادی کی آڑ میں چین کے ارد گرد کے پانیوں میں جنگی جہاز بھیج کر  اکثر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن چین پر اشتعال انگیزی کا الزام لگاتا ہے۔ چین صحیح اور غلط کی  اس ہیراپھیر ی کو قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی عالمی برادری قبول کرے گی۔ "