چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تیمالائی الفانو کو ریاست ساموا کا دوبارہ سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد

2022/09/01 16:14:57
شیئر:
30 اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے تیمالائی الفانو کو  ساموا کی آزاد ریاست کے سربراہ کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ساموا باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کے حامل جامع اسٹریجک ساتھی ہیں، سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے جس سے دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کو فروغ ملا ہے۔ میں چین-ساموا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے، دوستانہ تبادلوں اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے، دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔