ایران کا جوہری معاہدے کے مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکہ کی مزید مضبوط یقین دہانیوں پر زور

2022/09/01 10:53:13
شیئر:

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے 31 اگست کو کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے تناظر میں مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکہ کی "مضبوط اور قابل اعتماد یقین دہانیوں" کی ضرورت ہے۔

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق عبداللہیان نے مذکورہ خیالات کا اظہار دورہ روس کے دوران  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  کے  ہمراہ میڈیا بات چیت میں کیا۔تاہم اُن کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ کن یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکہ سے یہ ضمانت مانگی ہے کہ اگر امریکہ ایرانی جوہری معاہدے سے دوبارہ الگ ہو جاتا ہے تو اُسے ایران کے اقتصادی مفادات کی ضمانت دینا ہو گی اور امریکہ کو  اس کی قیمت ادا  کرنا ہو گی ۔ 

عبداللہیان کے مطابق ایران امریکی تجویز پر غور کر رہا ہے اور جائزہ مکمل ہونے کے بعد یورپی یونین کے رابطہ کار کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔