چینی صدر شی جن پھنگ کا عالمی معیشت کی بحالی اور تیز رفتار ترقی کے لیے ایک کھلی اور مشترکہ خدمات کی معیشت پر زور

2022/09/01 10:46:17
شیئر:

چین کا بین الاقوامی خدماتی تجارتی میلہ2022  اکتیس اگست کو بیجنگ میں شروع ہوا۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں عالمی معیشت کی بحالی اور تیز رفتار ترقی  کے لیے ایک کھلی اور مشترکہ خدمات کی معیشت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ چین کے تناظر میں یہ میلہکھلے پن کو وسعت دینے، تعاون کو گہرا کرنے اور جدت طرازی کی قیادت کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ اس اہم سرگرمی نے عالمی خدمات کے شعبوں کی ترقی اور خدمات کی تجارت میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

شی جن پھںگ نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، چین نے خدمات کے شعبے میں مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنایا ہے، خدمات میں سرحد پار تجارت کو مزید کھلا بنایا ہے، کھلے پن کو فروغ دینے کی خاطر اس  پلیٹ فارم کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے اور سروس سیکٹر کو مزید کھولنے کے لیے ایک اعلیٰ معیاری نظام قائم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل پیرا رہنے اور مشترکہ مفاد اور سودمند تعاون کے لیے پرعزم ہے ،چین اس ضمن میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔