لوک سیاحت میں نئی امید کی تلاش

2022/09/02 16:53:16
شیئر:

انوکھی کوریائی رہائش گاہیں، شیشے کی طرح  شفاف چھوٹے دریا، اور مکمل سیاحتی سہولیات، شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلین کے شوئی نان گاؤں کے یہ مناظر دیکھ کر ، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ یہ جگہ کبھی ایک غریب گاؤں تھا۔
ماضی میں یہ گاؤں غریب تھا، اور بہت سے لوگوں کے پاس کام کرنے اور پیسہ کمانے کے لئے باہر  جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔  گاؤں کی کمیٹی کے ڈائریکٹر لو زی لونگ  بھی ان میں شامل تھے۔ 2010 میں،  ویلج کمیٹی کے ڈائریکٹر  منتخب ہونے کے بعد ،لو زی لوںگ  نے گاؤں والوں کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر نو  ، دریا  کی صفائی ، رہائشی مکانات کی  اپ گریڈیشن سمیت مختلف ذرائع سے گاؤں  کے ماحول کو بہتر بنایا اور لوک سیاحت کو فروغ دے کر خوشحالی کے راستے پر گامزن گیا۔ انہوں  نے کہا: "کوریائی لوگ گانے اور ناچنے میں اچھے ہیں، گرمجوش اور مہمان نواز ہیں، اور ان کے پاس بہت سے منفرد ثقافتی ورثے ہیں۔ یہ نہ صرف قیمتی دولت ہیں، بلکہ مقامی لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ کا باعث بھی ہے۔اس کے علاوہ  ہم لوک سیاحت سے  روایتی  ثقافتوں کا اچھے طریقے سے تحفظ کر سکتے ہیں  اور انہیں فروغ دے سکتے ہیں۔"