ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے آنے والے سیزن میں شدید وبائی صورت حال کی تنبیہ کردی، بلومبرگ

2022/09/02 17:01:40
شیئر:

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق صدر بائیڈ ن کے مشیر صحت اور امریکہ کے معروف ماہر برائے امراض متعدی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے موسم سرما میں کووڈ-19 کی وبا کے ساتھ ساتھ  "موسمی فلو" بھی پھیلنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے لوگوں کو  پیشگی ویکیسن لینے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی جلد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاؤچی نے اپنے طویل کیرئیر کے دوران متعدد امریکی صدور کی صحت کے شعبے میں بھرپور معاونت کی۔