چین کے جنوب مغربی صوبے سی چھیوان میں 6.8 شدت کا زلزلہ

2022/09/05 16:44:05
شیئر:

چین کے جنوب مغربی صوبے،سی چھوان کی کاونٹی لوڈنگ میں پانچ ستمبر کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا جس میں ابھی تک اکیس افراد ہلاک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے سی چھوان کے صدر مقام چھینگ ڈو میں بھی محسوس کیے گئے جو زلزلے کے مرکز سے 226 کلومیٹر دور ہے۔
زلزلے کے لیے تیسرے درجے کے قومی ہنگامی ردعمل کو فعال کر دیا گیا ہے اورامداد کے لیے ایک ورک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔