چین اقوام متحدہ کے امن مشن کے اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو مضبوط بنانے پر زور دیتا ہے

2022/09/07 10:36:21
شیئر:
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے 6 تاریخ کو سلامتی کونسل کے اقوام متحدہ کے امن مشن کے جائزے کے موقع پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کو اعلیٰ سطحی ڈیزائن کو مضبوط بنانا چاہیے۔
گنگ شوانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت دنیا ہنگامہ آرائی اور تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے، عدم استحکام اور غیر یقینی کے عوامل بڑھ رہے ہیں، اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کو تیزی سے چیلنج کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں قیام امن کی کارروائیوں کا اہم کردار مزید نمایاں ہو گیا ہے۔ 
اس حوالے سے انہوں نے چین کی جانب سے چار نکاتی تجویز پیش کی، پہلا اعلیٰ سطح کے ڈیزائن کو مضبوط بنائیں اور ہمیشہ امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا مرکزی کام انجام دیں۔ دوسر اعتماد کے فقدان  کو ختم کریں اور متعلقہ ممالک کے ساتھ اچھے تعاون پر مبنی تعلقات دوبارہ استوار کریں۔ تیسرا شراکت داری کو مضبوط بنائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ طور پر امن کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے کے لیے متحرک کریں۔ چوتھا امن دستوں  کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور امن کی کارروائیوں کے حفاظتی خطرات کو کم کرنے کی کوشش کریں۔