شی جن پھنگ کی جانب سے کینیا کے نومنتخب صدر روتو کو مبارکباد کا پیغام

2022/09/07 18:37:12
شیئر:

سات ستمبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ولیم ساموئے روتو کو تہنیتی پیغام بھیجا جس میں انہیں جمہوریہ کینیا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کینیا کی دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کےٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ میں چین-کینیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک اور عوام کے مفاد کے لیے چین-کینیا جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے صدر روتو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔