گیارہ تاریخ کو انتہاپسند تنطیم داعش نے شام کے شمال مشرقی صوبہ حسقہ میں چھ افراد کو قتل کر دیا۔
ان چھ متاثرین کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہوئی ہے۔ان افراد پر شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور کی جانب جانے والی سٹرک پر حملہ کیا گیا ۔
ادھر برطانیہ میں قائم "شام میں انسانی حقوق کی مبصر تنظیم " کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال انتہا پسند تنطیم داعش نے شمال مشرقی شام میں کردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں 130 حملے کئے ہیں ، جن میں 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔