یورپی معیشت روس پر عائد کردہ پابندیوں سے بری طرح متاثر

2022/09/12 16:25:56
شیئر:

روس پر پابندیاں عائد کرنے میں امریکہ کی پیروی سے یورپی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے اور موسم سرما کے قریب آتے ہی توانائی کا بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ 11 ستمبر کو، بہت سے یورپی ممالک میں عوام روس کے خلاف حکومت کی پابندیوں کی وجہ سے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسی روز تقریباً 3000 مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے روس کے خلاف پابندیوں کی وجہ سے توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، روزمرہ اخراجات میں بے حد اضافے اور بلند افراط زر کے خلاف احتجاج کیا۔اکثر مظاہرین نے اس "خود کش انداز" کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے مذکورہ پابندیوں کے تناظر میں امریکہ کی قیادت میں نیٹو کی جانب سے تنازعات کو ہوا دینے اور یورپ میں سلامتی کی صورتحال کو خراب کرنے کے اقدامات کی مذمت کی۔

اسی طرح کے احتجاج فرانس، جرمنی، جمہوریہ چیک اور دیگر ممالک کی سڑکوں پر  بھی ہو رہے ہیں۔