شی جن پھنگ اور آذربائیجان کے صدر علیئیف کی ملاقات

2022/09/16 10:57:32
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق پندرہ تاریخ کی سہ پہر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے سمرقند میں آذربائیجان کے صدر علیئیف سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اس سال چین اور آذربائیجان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ ہے۔ چین آذربائیجان کے عوام کی طرف سے آزادانہ طور پر منتخب کئےگئے ترقی کے راستے کی حمایت کرتا ہے۔ دونوں فریقوں کو دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھنا اور منصوبہ بندی کرنا چاہئے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا، باہمی تعاون کو بڑھانا اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس وقت بین الاقوامی صورتحال گہرے اور پیچیدہ ارتقاء سے گزر رہی ہے، صورتحال جتنی پیچیدہ ہوگی، عالمی برادری کو یکجہتی اور ہم آہنگی کو اتنا ہی مضبوط کرنا چاہیے۔ آذربائیجان کا چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خیرمقدم ہے تاکہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کے نفاذ کو فروغ دیا جا سکے۔ یقین ہے کہ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر میں چین اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کا راستہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے گا۔
علیئیف نے کہا کہ آذربائیجان اور چین حقیقی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، اور دونوں فریق بین الاقوامی معاملات میں قریبی رابطے کو برقرار رکھتے ہوئے دوطرفہ تعاون  کو بتدریج آگے بڑھا رہے ہیں۔ آذربائیجان دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں عملی تعاون کومستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ آذربائیجان ون چائنا پالیسی پر کاربند ہے، قومی خودمختاری،اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں چین کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا چین کو تقسیم کرنے والے کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چین کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ آذربائیجان چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سیکورٹی انیشیٹو اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کی حمایت کرتا ہے، اور چین کے ساتھ مل کر "بیلٹ اینڈ روڈ" کو فعال طور پر تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے۔