جنوبی سوڈان کے خلاف پابندیاں جلد ختم کی جائیں، چین

2022/09/17 16:11:31
شیئر:

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے ڈائی بِنگ نے سولہ تاریخ کو جنوبی سوڈان کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے غور و خوض کے اجلاس  میں بات کرتے ہوئے  زور دیا کہ  جلد از جلد جنوبی سوڈان کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی اور دیگر پابندیاں اٹھائی جائیں۔
ڈائی بنگ نے کہا کہ اس وقت جنوبی سوڈان میں سیاسی عمل ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ گزشتہ ماہ  جنوبی سوڈان میں تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ایک اہم  روڈ میپ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ جنوبی سوڈان کے تمام فریقوں کی طرف سے آزادانہ طور پر کیا جانے والا سیاسی فیصلہ ہے، اور یہ موجودہ صورتحال کے مطابق اور امن عمل کے لیے موزوں انتخاب بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ جنوبی سوڈان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کرتا ہے اور جنوبی سوڈان کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں مدد فراہم  کرتا رہےگا۔