وسطی اور شمالی اٹلی میں طوفانی بارشوں سے کم از کم 10 افراد ہلاک

2022/09/17 16:00:13
شیئر:

وسطی اور شمالی اٹلی میں 15 اور 16 تاریخ کو شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد کم از کم 10 افراد ہلاک اور چار لاپتہ ہو گئے۔
اطالوی ریسکیو سروسز نے کہا کہ ہلاکتیں اور لاپتہ ہونے کے واقعات بنیادی طور پر مارچے کے علاقے اور آس پاس کے علاقوں میں ہوئے۔ طوفانی بارش نے بڑی تعداد میں مکانات کو بہا دیا اور کچھ گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض علاقوں میں کئی گھنٹے کی بارش معمول کی نصف سال کی بارش کے برابر ہے۔
اطالوی صدر ماتاریلا اور وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے متاثرہ افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ماریو ڈریگی نے کہا کہ مارچے کے علاقے کو متاثرین کے لیے عارضی رہائش کی تعمیر اور آفات کے بعد کی تعمیر نو کے لیے ضروری مالی مدد ملے گی۔
اس سال کے آغاز سے، اٹلی شدید درجہ حرارت جیسے شدید موسم کے سلسلے کا شکار ہے۔ انتہائی گرم اور خشک ہونے کی وجہ سے  پانی کی سطح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر آ گئی، اور زرعی پیداوار میں کم از کم ایک تہائی کمی واقع ہوئی۔ اطالوی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ  رواں سال کا  درجہ حرارت  1800 سالوں میں سب سے گرم  ہے۔