وانگ ای کی فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت

2022/09/18 15:45:53
شیئر:

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے گزشتہ روز  فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر بونا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ذمہ دار بڑے ممالک ہیں۔ لہذا  دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور ہموار ترقی باہمی مفادات اور عالمی امن و استحکام کے لیے بہت ضروری ہے۔ چینی فریق فرانسیسی فریق کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو مضبوط تحریک دینے اور مشترکہ طور پر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
بونا نے کہا کہ فرانسیسی فریق عالمی سلامتی اور استحکام سے متعلق اہم مسائل پر چینی فریق کے ساتھ بات چیت کو مضبوط بنانے، مثبت قیادت کا مظاہرہ کرنے اور جنگ کے خاتمے اور امن کو  فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔